
ہاٹ لائن نیوز : سٹی ٹریفک پولیس لاہور کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج شہر بھر میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر کوئی چالان نہیں کیا جائیگا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کیمطابق آج لاہور کے کسی بھی شہری کو ٹریفک قوانین توڑنے پر چالان نہیں کیا جائیگا بلکہ اسے تعلیم دیتے ہوئے وارننگ دی جائے گی۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں آگاہ کیا جائیگا۔ یوم تعلیم کا مقصد شہریوں کو قانون کا پابند بنانا ہے۔









