معروف نیوز اینکر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0
254
معروف نیوز اینکر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہاٹ لائن نیوز : محمد جنید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو شادی کی خبر سے آگاہ کیا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اینکر محمد جنید نے اپنی اہلیہ کیساتھ تصویر جاری کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خبر کے انداز میں لکھا کہ آج رات 9 بجے میری خبر ہے کہ میں شادی شدہ ہوں۔ الحمدللہ محمد جنید ظفر اور ان کی اہلیہ آمنہ کے اہل خانہ نے اپنی شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی صحافی برادری سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کو شادی پر بہت سی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

Leave a reply