بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن کی تعلیم پر پابندی

متحدہ عرب امارات کی اسلامک کوآرڈینیشن باڈی کی جانب سے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بغیر لائسنس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن پاک کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یوں تو سنٹر بنانے یا قرآن پڑھانے پر پابندی ہے تاہم لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی پڑھایا جا سکتا ہے۔









