برطانوی سفیر کو رائفل تاننے پر برطرف کر دیا گیا

میکسیکو میں برطانوی سفیر کو سفارت خانے کے ملازم پر حملہ کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔
ایکس پر پوسٹ کی گئی پانچ سیکنڈ کی ویڈیو میں جان بنجمن کو سفارت خانے کے ایک ملازم کو گھونسا مارتے ہوئے غصے میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ میکسیکو کے دورانگو اور سینالووا صوبوں کے دورے کے دوران پیش آیا۔ میکسیکو کے ان دونوں صوبوں میں جرائم پیشہ گروہوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں منشیات کی سمگلنگ بھی عام ہے۔









