
ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ ہونے سے 35 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاکتوں کاخدشہ ہے،
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں سلنڈر کی دکان میں زور دار دھماکہ ہونے سے آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، آگ لگنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے دوران دکان میں سلنڈر کے دھماکے بھی ہوئے، فائر برگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔









