قبل از وقت پیپر لیک ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

0
180
قبل از وقت پیپر لیک ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

ہاٹ لائن نیوز : تعلیمی بورڈ بینظیر آباد کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج برقرار، پیپر بھی قبل ازوقت لیک آؤٹ ہوا، نواب شاہ میں آج ہونے والا گیارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ قبل از وقت مختلف واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گیا تھا۔

نقل مافیا کی جانب سے طلبہ کو حل شدہ پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے 500 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا، امتحانی مراکز میں بھی طلبہ دھڑکے سے موبائل فون کے زریعے نقل کرنے کرنے میں لگے ہوئے ہیں، بورڈ انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ٹیمیں بھی موقع سے غائب ہو گئیں ہیں۔

Leave a reply