ایم ون سے چارسدہ تک موٹروےبلاک

0
220
ایم ون سے چارسدہ تک موٹروےبلاک

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے پشاور ایم ون سے چارسدہ تک ہائی وے بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک انہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

Leave a reply