چوہدری پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت کیوں نہ ہوسکی

0
193
چوہدری پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت کیوں نہ ہوسکی

لاہور ہاٸیکورٹ

چوہدری پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت
پرویز الہی کےوکیل آفتاب باجوہ عدالت میں پیش نہ ہوئے
عدالت نے اپیل پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی

سینئر وکیل آفتاب باجوہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکے جونیئر وکیل

عدالت اپیل پر سماعت ملتوی کرے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے جونیئر وکیل کی استدعا
عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی
جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے۔موقف

سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بے بنیاد کالعدم قرار دیا۔موقف
سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے۔موقف
سنگل بنچ کادوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔موقف

گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا

Leave a reply