نیلی آنکھوں کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

0
211
نیلی آنکھوں کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

ہاٹ لائن نیوز : مصر میں شوہر نے شادی کی صبح دلہن کو آنکھوں کی رنگت کیوجہ سے طلاق دے دی۔

متاثرہ خاتون کے وکیل نے قاہرہ کی فیملی کورٹ کو بتایا کہ خاتون کا شوہر اپنی بیوی سے اس کی آنکھوں کی رنگت کی وجہ سے جھگڑا کرنے لگا کیونکہ شادی کے بعد دلہن نے اپنے کانٹیکٹ لینز اتار دیے۔ شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی کی آنکھوں کا اصلی رنگ نیلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا ختم کرنے کے لیے بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش کی کہ اس کی نظر کمزور ہونے کی وجہ سے وہ ہمیشہ کانٹیکٹ لینز پہنتی ہے اور سوتے وقت ہی اتارتی ہے لیکن شوہر کی ناراضگی کے سامنے سب بے سود رہا۔

دوسری جانب خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی آنکھیں نیلی ہیں اس لیے بیوی سے پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی، یہی وجہ ہے کہ اس نے بیوی کو طلاق دی۔

Leave a reply