
لاہور ہائیکورٹ
پنجاب حکومت کی جانب سے طلبا کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا معاملہ
عدالت نے محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر موٹر سائیکلوں کی تقسیم پر عملدرآمد روک دیا
جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا
اس اسکیم کے تحت طلباء کو 23000 موٹر سائیکل فراہم کرنے کی تجویز ہے،فیصلہ
سکیم میں 19000 پیٹرول بائیکس شامل ہیں،فیصلہ
بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کو شامل کرنے سے ماحولیات پر منفی اثرات کے خدشات پیدا ہوں گے،فیصلہ
یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 9 میں درج زندگی کے حق کو سختی سے متاثر کرتی ہے،فیصلہ
موٹر سائیکل سکیم پر عملدرآمد سے قبل محکمہ ماحولیات سے منظوری حاصل کی جائے،فیصلہ
محکمہ ماحولیات سے منظوری کے بعد سکیم پر کام آگئے بڑھایا جائے،فیصلہ
جب تک منظوری نہیں مل جاتی، اسکیم کو التواء میں رکھا جائے،فیصلہ
ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسکیم کے حوالے سے مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا،فیصلہ









