جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

0
215
جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : ایبٹ آباد میں جیپ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

حادثہ بکوٹ تھانے کی حدود بکوٹ نمبل میں پیش آیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مظفرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مقامی عمائدین نے بتایا کہ جیپ ڈرائیور کا کنٹرول کھو بیٹھی اور کھائی میں جاگری۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کلیان بازار سے ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کلیان بازار میں خریداری کے بعد واپس گھر جا رہے تھےکہ حادثہ پیش آیا۔

Leave a reply