پنجاب حکومت کا قربانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0
198
پنجاب حکومت کا قربانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے لیے بنائے گئے سیل پوائنٹس پر کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب کو زیرو ویسٹ کیا جائے۔

صوبائی بلدیاتی اداروں کا اجلاس وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید الاضحی کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ بات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بتائی۔

پنجاب کے وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس ’’نو پرافٹ نولاس‘‘ کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے۔ میونسپل ملازمین کی عیدالاضحیٰ سے پہلے اور 3 دن کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ شہروں میں ہر گھر میں ماحول دوست بیگ مفت فراہم کیے جائیں۔ میں مختلف شہروں میں جانوروں کی فروخت کے مقامات کا اچانک دورہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت ہے کہ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply