عطا تارڑ نے قومی ورثہ ڈویژن کا اضافی چارج سنبھال لیا

0
252
عطا تارڑ نے قومی ورثہ ڈویژن کا اضافی چارج سنبھال لیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج بھی سنبھال لیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر کا ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن پہنچنے پر سیکرٹری نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اور دیگر حکام نے استقبال کیا اور مسائل پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کی ذمہ داری میرے لیے اعزاز اور ایک اہم چیلنج ہے۔ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت بہت متنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہے، پاکستان مضبوط ثقافتی ورثے سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کی ثقافت، موسیقی و ڈرامے کے ذریعے ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا جائیگا۔

Leave a reply