
ہاٹ لائن نیوز : خیرپور میں نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ کپاس کی فصل زیرآب آگئی۔
گوڈیجی کے قریب ہنگورجا مائنر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ کپاس کی فصل زیر آب آگئی اور گاؤں میں پانی داخل ہوگیا۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع کے باوجود محکمہ انہر کے اہلکار تاحال نہیں پہنچے۔









