
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے لگ بھگ آٹھ لاکھ طلباء نے ای بائک کے لیے درخواست دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سبھی کو ای بائیکس دی جائیں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غریب عوام کی مدد کے لیے مختلف سکیمیں شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب لڑکیاں بائیک لے کر سڑکوں پر آئیں گی تو مجھے امید ہے کہ ان کا استقبال کیا جائے گا، خواتین کی ترقی سے ملک میں معاشی ترقی بھی ہوگی۔








