
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سال نومبر دسمبر میں کراچی میں ہونے والے ورلڈ کپ کا میزبان ہے اور بھارتی بلائنڈ ٹیم پہلی بار پاکستان آنے کے لیےتیار ہے۔
سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ بلائنڈ ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت سمیت 7 ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔









