شیخوپورہ میں چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ سے بچی کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

0
400
شیخوپورہ میں چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ سے بچی کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

شیخوپورہ میں چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ سے بچی کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کا معاملہ

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بچی سے اجتماعی زیادتی واقعے کا نوٹس لے لیا
وزیراعلٰی پنجاب کے وژن کے مطابق کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا گیا

مقدمہ کی 1045/24 کی ایف آئی آر زیر دفعہ 376 ، A۔496 ت پ، تھانہ صدر ضلع شیخوپورہ میں درج ہے

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخوپورہ کو کیس روزانہ کی اپ ڈیٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے
ڈی پی پی شیخوپورہ پولیس کو قانون کے مطابق لائن آف انکوائری جاری کریں، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
لائن آف انکوائری سے ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادت/ثبوت صفحہ مثل پر لائے جا سکیں گے۔ سید فرہاد علی شاہ

تمام قانونی نقاط کو مدنظر رکھ کر تفتیش کو آگے بڑھانا ہے تاکہ اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

Leave a reply