
لاہور ہائی میں لائیو سٹریمنگ اور ڈیجیٹائزیشن کے لیے چیف جسٹس کو مراسلہ ارسال
پیر معمر حسنی رسول ایڈووکیٹ نے مراسلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کیا ہے
بھجوائی گئی تجویز کا مقصد شفافیت، رسائی، اور کارکردگی کو بڑھانا ہے
سپریم کورٹ کی طرز پر لاہور ہائی میں عدالتی کارروائی کے لیے لائیو سٹریمنگ کا نفاذ کیا جائے
لائیو سٹریمنگ سے شفافیت اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد بڑھے گا
ڈیجیٹلائزیشن انتظامی عمل میں کاغذی کارروائی کو کم اور حل کو تیز کرے گا








