پنجاب : 42 فلور ملوں کو بھاری جرمانے، لائسنس معطل

0
269
پنجاب : 42 فلور ملوں کو بھاری جرمانے، لائسنس معطل

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں غیر معیاری گندم کی موجودگی پر 42 فلور ملوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ فلور ملز کے لائسنس بھی معطل کر دیے گئے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر صوبے بھر میں گندم کی کوالٹی چیک کرنیکا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1160 فلور ملوں کو چیک کیا گیاہے اس دوران غیرمعیاری گندم کی موجودگی پر 42 فلور ملز کو بھاری جرمانے کئے گئے اور انکے لائسنس معطل کر دیئے گئے۔

لاہور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں 20 فلور ملوں کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ شیخوپورہ، جھنگ، خوشاب،راولپنڈی، سرگودھا اور بھکر میں 20 فلور ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔

وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق فلور ملز کے لائسنس ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 2 فلور ملوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔

Leave a reply