ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی واقعات میں ضمانتوں پر سماعت آج موخر کیوں ہوئی

0
214
ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی واقعات میں ضمانتوں پر سماعت آج موخر کیوں ہوئی

او سی
انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی کو شیر پاؤ پل پر جلاو گھیراو اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل ملک برھان معظم ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

تھانہ سرور روڑ نے شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے ۔

Leave a reply