فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوابنانےکافیصلہ

0
245
فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوابنانےکافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے گورنرز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کےلیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے دو صوبوں میں پیش کیےگئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

اجلاس میں فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا، جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سندھ کے گورنر کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس رہے گا۔

Leave a reply