محکمہ موسمیات کی بارش کی نوید

0
275
محکمہ موسمیات کی بارش کی نوید

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی امید ہے جبکہ گلیات اور مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، سوات، شانگلہ، چترال، دیر، کوہستان اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے گلیات اور مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Leave a reply