لاپتہ افراد کی ماہانہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

0
271
لاپتہ افراد کی ماہانہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ہاٹ لائن نیوز : لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 33 مقدمات نمٹائے ہیں، 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، 18 افراد گھروں کو واپس جا چکے ہیں، مارچ میں 6 مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے ۔

سراغ لگائے گئے 8 افراد مختلف جیلوں میں جبکہ 1 حراستی مرکز میں ہے، مارچ میں جبری گمشدگی کے اٹھارہ نئے مقدمات موصول ہوئے، لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التواء ہیں، لاپتہ افراد کمیشن کو 1 اپریل تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے جبکہ 7868 مقدمات نمٹا ئے گئے ہیں۔

Leave a reply