2 اہم کمیٹیوں میں وزیر خزانہ اور داخلہ نظر انداز

0
280
2 اہم کمیٹیوں میں وزیر خزانہ اور داخلہ نظر انداز

ہاٹ لائن نیوز : حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر داخلہ محسن نقوی دونوں ٹیکنو کریٹ ہیں، مشترکہ مفادات کونسل ایک سیاسی پلیٹ فارم ہے اس کونسل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شامل کرنے کا مقصد ان کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا ہے،صوبوں اور وفاق کے درمیان تنازعات اور فنڈز کی تقیسم سے اسحاق ڈار آگاہ ہیں، مستقبل قریب میں اگر ضرورت ہوئی تو خصوصی شرکت کے لئے انہیں بلایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ای۔ سی۔ ایل کمیٹی میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو شامل نہ کرنے کے پیچھے بھی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، اس کمیٹی میں سیاسی اور قانونی مراحل کو دیکھ کر فیصلے ہوتے ہیں، ضرورت پڑنے پر محسن نقوی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں وزرا کو اعتماد میں لیکر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

Leave a reply