
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ میں ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی جبکہ عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی۔ ٹی۔ آئی رہنما خالد گجر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں جبکہ پی۔ ٹی۔ آئی رہنما خالد گجر کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس نے احمر رشید بھٹی اور خالد گجر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم احمر رشید بھٹی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے اور ملزم خالد گجر کے خلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ کیس موجود ہے اس لیے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 8 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، ملزم احمر رشید بھٹی کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ ہے جبکہ خالد گجر کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے_









