جاپان زلزلے کی زد میں

ہاٹ لائن نیوز : : جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، جاپان میں شدید زلزلے کے باوجود سونامی کی وارننگ جاری نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ ہوئی ہے، جس کی گہرائی تقریباً 50 کلومیٹر تھی،سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے میں کوئی بھی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔









