ڈیفنس کار حادثہ میں اہم پیش رفت

0
254
ڈیفنس کار حادثہ میں اہم پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت،
ملزم افنان کے وکیل نے دھشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی، ملزم افنان کو جیل سے انسداد دھشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے اس کیس کی سماعت کی اور کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئےہیں، پراسیکیوشن جنرل نے کم عمر ملزم افنان سمیت 5 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے،ملزم افنان کے دوستوں اور والد کو بھی چالان میں نامزد کیا گیا ہے ۔

افنان ٫محمد سعد، محمد ابرہیم ،شفقت علی اور علی عبداللہ کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے ۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم افنان اور اس کے دوستوں نے مرنے والی خواتین سے چیڑ چھاڑ بھی کی،ملزم شفقت اعوان نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود گاڑی کی چابی دے دی اور انہوں نے نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کو ہلاک کیا۔

Leave a reply