پرویز الہی کی درخواست سننےسےجج کی معذرت ؟

0
220
پرویز الہی کی درخواست سننےسےجج کی معذرت ؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے پرویز الٰہی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست پرسماعت سےمعذرت کرلی ۔

فاضل جج نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت نہیں کر سکتا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے درخواست گزار کو مختلف مقدمات میں ملوث کیا گیا ، تمام مقدمات میں درخواست گزار نے ضمانتیں کروا لیں ، عدالت پنجاب میں اسکےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرے۔

جسٹس شہبازرضوی نے پرویز الٰہی کی درخواست پرسماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ناجائز تنگ اور ہراساں کر رہی ہے،اسکو دوسرے نا معلوم مقدمات میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسکے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply