سونے کا تڑکا لگی دال کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہاٹ لائن نیوز : 24 قیراط سونے کی تڑکا لگی ہوئی دال نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
دال کا ذائقہ بہتر کرنے کے لیے دال کو تڑکا لگایا جاتا ہے جس میں لہسن، ادرک، گول لال مرچ، پیاز ، دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر تیار کیے جانے والے تڑکے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن اب سونے کے پاؤڈر سے بنی تڑکا دال ںھی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئی ہے ۔
دبئی میں بھارتی شیف رنویر برار کے ریسٹورنٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ دال پر 24 کیرٹ سونے کا تڑکا لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈش کو ‘دال کشکن’ کہا جاتا ہے۔
یہ ڈش متعارف کرائی گئی ہے جو نہ صرف ذائقے کے لحاظ سے مختلف ہوگی بلکہ اسے بنانے میں سونے کا پاؤڈر بھی استعمال کیا گیا ہے۔









