
ہاٹ لائن نیوز : سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سکھر پولیس کیمطابق رضا گوٹھ میں جتوئی اور مہر برادری کےدرمیان مسلح تصادم ہوا۔
پولیس کےلیے نوگو علاقہ ہونیکی وجہ سےکچاکا علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنارہا، شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ مسلح تصادم زمین کےتنازع پر ہوا جس کے نتیجے میں دوبرادریوں میں فائرنگ کےنتیجےمیں 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔








