نئے ججز کی حلف برداری

0
364
نئے ججز کی حلف برداری

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے نئے ججز کل اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔

حلف برداری تقریب کل بروز منگل صبح 9 بجے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مرکزی آڈیٹوریم میں ہوگی۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمدامیربھٹی حلف برداری تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کرینگے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نئے بھرتی ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز سے انکے عہدوں کو حلف لیں گے۔

نئے بھرتی ہونے والے 9 ایڈیشنل سیشن ججز اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔ نئے بھرتی ہونے والے 26 سول ججز بھی اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔

حلف برداری کے بعد نئے ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

Leave a reply