شاہین نے اپنا بیٹ خواجہ نافع کو تحفے میں دےدیا

0
324
شاہین نے اپنا بیٹ خواجہ نافع کو تحفے میں دےدیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بلے بازی کرنے پر کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو تحفہ دیا ہے۔

پیرکو پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے 188 رنزکاہدف دیاتھا جوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

گلیڈی ایٹرزکےخواجہ نافع نے 60 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، انکی 31 گیندوں کی اننگزمیں 3 چھکےاور 4 چوکےبھی شامل تھے۔

تاہم میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ان کی شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نافع کو تحفے میں دیا۔

Leave a reply