
ہاٹ لائن نیوز : چین نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کےترجمان نےکہا کہ ہمسایہ اور دوست کی حیثیت سےچین پاکستانی عوام کی رائےکا احترام کرتاہے اور امیدکرتاہے کہ فریقین سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین روایتی دوستی، عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر امید ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں چین اور پاکستان ایک دوسرے کیساتھ مستقبل میں بھی کام کرنے کو تیارہیں ۔









