
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے مخالف امیدوار کی کامیابی کو چیلنچ کردیا۔
درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن،خالد کھوکھر سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خالد کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خالد کھوکر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا،ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پرخالد کھوکھرکوفاتح قراردیا، فارم 45 کےنتائج ہمارےپاس موجود ہیں ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے،عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنےسے روکنےکاحکم دے،عدالت دوبارہ گنتی کاحک دے اور فارم 47 کانتیجہ کلعدم قراردے ۔








