فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

0
277
فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات و استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی جب انہیں ایک پولیس اہلکار کوتھپڑمارتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کے منہ پر زوردار تھپڑ مارا، اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکنان اور پولنگ سٹیشن کا عملہ بھی موجود تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کچھ سن کر اے ایس آئی امجد کو تھپڑ رسید کردیا، دوسری جانب اے ایس آئی کی شکایت پر سیالکوٹ تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a reply