
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق تمام نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔









