چین اور کرغزستان میں شدیدزلزلہ

ہاٹ لائن نیوز : چین اور کرغزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین اور کرغزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے مارے گھروں سےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کیمطابق کرغزستان اور چین کے سنکیانگ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔
جرمن ریسرچ سینٹر کیمطابق زلزلےکی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔









