
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کمیونیکیشن سٹڈیز میں خلاف میرٹ پروفیسروں کی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے فریق سویرا شامی اور لبنی ظہیر کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا ۔
عدالت نے حکم دیا ہے جمعرات تک تمام فریقین جواب داخل کریں پھر موقع نہیں ملے گا۔
جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نےڈاکٹرشبیر سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نےسماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے سفارش پر من پسند افراد کی بھرتیاں کیں۔ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے اپنے بھائی کی تعیناتی کو غیر قانونی طور پر بھرتی کروایا ۔









