
ہاٹ لائن نیوز : امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج کردیا گیا ۔
میاں شبیرنےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائر کی ۔
دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، آئین کے ارٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے ،سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے،عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کی اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کےسکیشن 215 کو کلعدم قرار دے ۔









