صابن کی مددسےعمارت کی جگہ تبدیل

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا میں ایک تعمیراتی کمپنی نے صابن کی 700 ٹکیوں کی مدد سے پرانے ہوٹل کو دوسری جگہ منتقل کر دیا۔
ہوا یوں کہ 1826 میں تعمیر ہونے والی ہیلی فیکس ایلم ووڈبلڈنگ کو 1896 میں وکٹورین ایلم ووڈہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ عمارت کو 2018 ء میں گرایا جانا تھا، لیکن گلیکسی پراپرٹیز نے اس کو خرید کر محفوظ کر لیا۔ کمپنی نے عمارت کو گرانے اور اس کو منصوبہ بند عمارت سے جوڑنے کے لیے ایک نئی بنیاد رکھنے کےمنصوبے کا اعلان کیا۔
ایس رشٹن کنسٹرکشن کے عملے نے700 صابن بار کی مدد سے 220 ٹن وزنی عمارت کو کامیابی سے اٹھایا اور اس کو منتقل کردیا ۔









