عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اہم ذمہ داری سونپ دی

0
336
عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اہم ذمہ داری سونپ دی

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ۔

عدالتی حکم کے مطابق وزیر خارجہ کی مونس الہی کے نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں ، مونس الہی کے اشتہاری کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے لندن بھیجوائے گے نوٹسز کی رپورٹ جمع تاحال نہیں ہوئی ، اس طرح اشتہاری کی کاروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے ت، ڈائریکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقے کار پر عملدرآمد کروائیں ۔

تفتیشی کے مطابق زارا الہی سمیت دیگر ملزمان کا نامکمل چالان جمع کروانے کے لیے تیار ہیں ۔

اسپیشل سینٹرل عدالت تنویراحمدشیخ نےگزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کیا

Leave a reply