پاکستان کو اہم عہدہ مل گیا

0
301
پاکستان کو اہم عہدہ مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2023-2025 کے لیے ایشیا پیسیفک گروپ سے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ تمام ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے انتخاب میں ووٹ دیا اور حمایت کی۔

پاکستان باہمی تعاون پر مبنی کثیرالجہتی کو فروغ دیتا رہے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے یونیسکو کی اقدار اور اصولوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a reply