موت کے خطرے کو 4 گنا بڑھانے والی بیماریاں 

0
311
موت کے خطرے کو 4 گنا بڑھانے والی بیماریاں 

 

ہاٹ لائن نیوز : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 5 فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہیں، جس سے ان افراد میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے متنبہ کیا ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار افراد کی کل تعداد 1.3 بلین سے تجاوز کر جائے گی، ذیابیطس کے شکار افراد میں ذیابیطس کے شکار نہ ہونےوالےافراد کے مقابلے میں ڈپریشن کا امکان زیادہ ہے۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں عام آبادی کے مقابلے میں ڈپریشن کا امکان دو گنا زیادہ ہوتا ہے، اور دونوں حالتیں موت کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ لیکن اب ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈپریشن اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا امتزاج موت کے خطرے کو چار گنا بڑھا سکتا ہے۔

 

Leave a reply