اداکارہ عائشہ نور نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

0
12
اداکارہ عائشہ نور نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ نور نے مذہبی رجحان اور زندگی میں تبدیلی کے پیش نظر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے گھرانے میں پہلے ہی مذہبی ماحول موجود تھا، تاہم ان کی زندگی میں اہم تبدیلی اس وقت آئی جب انہوں نے قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کیا۔

عائشہ نور کے مطابق قرآن فہمی کے دوران انہیں اپنے رب سے تعلق اور دینی تعلیمات کی اہمیت کا گہرا احساس ہوا۔ زندگی کے ایک مشکل مرحلے میں انہوں نے یہ محسوس کیا کہ شوبز سے وابستگی کے ساتھ وہ اپنی خواہش کے مطابق مذہبی زندگی نہیں گزار پا رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے آسانی اور رہنمائی کی دعا کی، جس کے بعد ان کے لیے زندگی کے نئے راستے کھلتے چلے گئے اور انہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

عائشہ نور اب شوبز کے بجائے اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں۔ اس کاروبار کے ذریعے نہ صرف وہ خود روزگار کما رہی ہیں بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی ملازمت کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ نور نے ’سیانی‘، ’میری ماں‘، ’تم کون پیا‘ اور ’امید‘ جیسے ڈراموں میں کام کرکے ناظرین میں پہچان حاصل کی تھی۔

Leave a reply