پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

0
20
پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 338 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 3سو71 روپے ہوگئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات اور حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ 11 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے۔

قیمتوں میں حالیہ کمی سے پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 8 روپے جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والوں کو 7 روپے کا ریلیف ملے گا۔

Leave a reply