بگ بی کے ساتھ کیا ہوا؟ مقبول شو کی شوٹنگ اچانک کیوں روک دی گئی؟

0
12
بگ بی کے ساتھ کیا ہوا؟ مقبول شو کی شوٹنگ اچانک کیوں روک دی گئی؟

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی علالت کے باعث مقبول بھارتی ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی شوٹنگ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی خراب صحت کے باعث پروگرام کی نئی اقساط ریکارڈ نہیں کی جا رہیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے شوٹنگ کا عمل متاثر ہے۔ انتظامیہ نے بھی اداکار کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈنگ کچھ عرصے کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شوٹنگ میں وقفے کے دوران ٹی وی چینل نے ناظرین کے لیے شو کی پرانی اقساط نشر کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ نشریات دیوالی کے خصوصی پروگرام کا حصہ ہیں، جن میں ماضی میں کئی معروف شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

ان خصوصی اقساط میں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے کی شرکت بھی شامل ہے۔ تینوں فنکار اپنی فلم ’رامائن‘ کی تشہیر کے لیے پروگرام کا حصہ بنے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان اقساط کو فلم کی ریلیز کے موقع پر نشر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہونے سے نشریاتی شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کی صحت بہتر ہونے پر آئندہ ہفتے سے پروگرام کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، تاہم شوٹنگ کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a reply