سپارکو نے پاک ایس بی اے ایس سسٹم متعارف کرا دیا

0
14
سپارکو نے پاک ایس بی اے ایس سسٹم متعارف کرا دیا

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک میں جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (پاک ایس بی اے ایس) متعارف کرا دیا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ نظام پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کی مدد سے فعال کیا گیا ہے، جو پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کے حوالے سے زیادہ درست اور قابل اعتماد سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ایس بی اے ایس کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں یہ ٹیکنالوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت اور نیوی گیشن کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

اس نظام کی مدد سے ریلی کے دوران گاڑیوں کی پوزیشن کا تعین زیادہ درست انداز میں کیا جا سکتا ہے، جس سے مقابلے کے انتظامات، رفتار اور حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

اس پیش رفت کو پاکستان میں مقامی سیٹلائٹ نیوی گیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور خلائی تحقیق کے عملی اطلاق کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply