پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی

0
17
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مسلسل چوتھے روز سستے ہوگئے ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 362 روپے سے کم ہوکر 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے سے کم ہوکر 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات اور حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا۔

Leave a reply