پاکستان میں آئل ریفائنریز کے منافع میں ایک ہزار فیصد سے زائد اضافہ

0
1
پاکستان میں آئل ریفائنریز کے منافع میں ایک ہزار فیصد سے زائد اضافہ

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی اونچی قیمتوں کے باعث عوام کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مقامی آئل ریفائنریز اور آئل اینڈ گیس سیکٹر سے وابستہ بعض کمپنیوں کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق اٹک ریفائنری کا خالص منافع گزشتہ سال جولائی تا ستمبر کے 1.35 ارب روپے سے بڑھ کر 18.65 ارب روپے ہو گیا، جو کہ تقریباً 1184 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ کیمطابق نیشنل ریفائنری نے 11.57 ارب روپےجبکہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈنے 13.97 ارب روپےاورپاکستان آئل فیلڈزنے 8.19 ارب روپےاوراٹک پٹرولیم نے 6.64 ارب روپےکاخالص منافع ظاہر کیاہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

دریں اثنا، مقامی ریفائنریز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کے تحت مجموعی طور پر 86.22 ارب روپے کا مالی بوجھ برداشت کیا ہے۔ صنعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کریک پھیلنے میں کمی اور پالیسیوں میں بار بار تبدیلیاں سرمایہ کاری کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایندھن کی قیمتوں، حکومتی محصولات اور صنعتی منافع کے عوامل کا شفاف جائزہ لینا ضروری ہے۔

Leave a reply