58بچوں کے باپ کی دلچسپ کہانی، غربت نے زندگی مشکل بنا دی

0
29
58بچوں کے باپ کی دلچسپ کہانی، غربت نے زندگی مشکل بنا دی

افغانستان کے صوبہ ارزگان میں رہنے والے 57 سالہ محمد صادق چار بیویوں اور 58 بچوں کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ اتنے بڑے خاندان کی کفالت ان کے لیے روزانہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، جبکہ غربت اور بنیادی سہولیات کی کمی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد صادق کو بعض اوقات اپنے بچوں کے نام بھی یاد نہیں رہتے اور وہ اکثر انہیں بیٹا کہہ کر پکارتے ہیں۔ وہ ہر رات سونے سے پہلے بچوں کی گنتی کرتے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ سب گھر پر موجود ہیں۔ 1 مرتبہ گنتی میں 1 بچہ کم نکلا تو پتا چلا کہ وہ دادی کے گھر گیا ہوا تھا۔

خاندان کو خوراک اور رہائش کے حوالے سے بھی سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ محدود وسائل کے باعث بعض بچے بھوکے سو جاتے ہیں، جبکہ سردیوں میں کئی افراد ایک ہی کمبل میں رات گزارتے ہیں۔ گھر میں بنیادی سہولیات کی بھی کمی ہے۔

گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بچے بھی کاغذ اور پلاسٹک جیسی قابلِ فروخت اشیا جمع کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاندان کے 14 بچے وفات پا چکے ہیں۔

ان مشکلات کے باوجود محمد صادق کی خواہش ہے کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کریں اور انہیں کبھی بھوکا نہ سونا پڑے۔

Leave a reply